حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شان اور عرفان شہزاد کی درفطنیاں (حصہ : اول
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شان اور عرفان شہزاد کی درفطنیاں (حصہ : اول) آج کل غامدی مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عرفان شہزاد کے امیر المؤمنین حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ کے بارے میں فیس بک پر لکھے گئے مضامین کا بڑا چرچا ہے ، انہوں نے اکاون مضامین اس سلسلے میں لکھے ہیں ، اور ان میں سے ہر ایک مضمون سے اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ:"حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نعوذ باللہ اپنی خلافت کے قیام کے لیے اسلامی اصولوں کو پامال کیا یعنی دوسرے لفظوں میں گناہ اور فسق کا ارتکاب کیا ۔" بہت سے اہل علم نے اپنے اپنے انداز میں ان کا رد بھی کیا ہے اس سلسلے چند اصولی امور ذیل میں بیان کیے جارہے ہیں ۔ (( تاریخی تحقیق کا یہ مسلمہ اصول ہے کہ مستند اور قوی ماخذ سے ثابت تاریخی حقیقت کو کمزور ماخذ سے کبھی بھی رد نہیں کیا جاسکتا ہے.)) اب مذکورہ بالا مسئلے میں غور کریں تو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی فضیلت اور آپ کے حق میں اللہ تعالیٰ کی رضا کی خوشخبری اور جنت کے وعدے کا ثبوت قرآن کریم کی متعدد آیات سے ہے، چنانچہ سورۃ توبہ کی آیت نمبر 100میں ارشاد باری تعالیٰ ہے: ((والسّٰبِقُوۡ...