About Us
اس بلاگ کا بنیادی مقصد انسان کو زندگی میں پیش آنے والے بنیادی سوالات کے جوابات دینا ہے کہ:
انسان کون ہے ؟
اس کی زندگی کا بنیادی مقصد کیا ہے ؟
اور اس کی انتہا کیا ہے؟
درحقیقت مغربی مادی فلسفے کی یلغار اور مسلم نسل نو کو ان کا ریشنل اور مناسب جواب نہ ملنے کی وجہ سے atheism کا دروازہ چوپٹ کھل گیا ہے اور نہ جانے کتنے ہی نوجوان اس فتنے کا شکار ہو چکے ہیں ۔
اس فتنے کا مقابلہ اور سدباب صرف اسی صورت میں ممکن ہے کہ جب اسلاف کے قائم کردہ اصولوں کے فریم ورک میں رہ کر جدید عصری معلومات کو استعمال کرتے ہوئے ان سوالات کے جوابات عصری اسلوب میں ریشنل اپروچ کے ساتھ دیے جائیں تاکہ نسل نو کے ایمان کو محفوظ کیا جاسکے ۔
آپ سے گزارش ہے کہ اس کاز میں ہمارا ساتھ دیں اور ان بلاگ تو مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کرکے دین کی حفاظت کی ہماری اس ادنی سی کاوش میں شریک ہوں۔
اس بلاگ کا تعلق کسی خاص فرقے مسلک یا مکتب فکر سے نہیں ہے ہر مسلمان جو اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو قائم رکھنے کا متمنی یہ بلاگ اس کے دل کی آواز ہے، یہ ہماری ایک انتہائی ادنی اور حقیر سی کاوش ہے شاید اس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کسی کے لیے ہدایت کا دروازہ کھول دے۔
وما ذلک علی اللہ بعزیز۔
Comments
Post a Comment